ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں بی جے پی کے زیر اہتمام وزیر اعظم نریندر مودی کی لمبی عمر کے لئے پوجا پاٹ

بھٹکل میں بی جے پی کے زیر اہتمام وزیر اعظم نریندر مودی کی لمبی عمر کے لئے پوجا پاٹ

Mon, 23 Jan 2017 21:05:26    S.O. News Service

بھٹکل:23/جنوری  (ایس او نیوز) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )بھٹکل کی طرف سے پیر کوتعلقہ کے منکولی میں واقع ہنومنت مندر میں پجاری شری دھر بھٹ کی قیادت میں وزیراعظمنریندر مودیکی لمبی عمر کے لئے خصوصی پوجا "مرتنجیا ہوم" کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر مقامی صدر راجیش نائک، ضلع نائب صدر گوندنائک، کرشنا نائک ، ضلع یوتھ جنرل سکریٹری سنیل بی نائک، بی جے پی تعلقہ شعبہ  خواتین کی صدر کاویری دیواڑیگا، روی نائک، سبرائے دیواڑیگا، کمار ہیبلے ، داس نائک، لکشمن نائک، مورتی ہیگڈے ، ہندو جاگرن ویدیکے کے سنچالک آنندنائک وغیرہ موجود تھے۔ پوجا پاٹ کے بعد عام طعام کا اہتمام کیا گیا  تھا۔


Share: